قلعہ دیدار سنگھ:مہنگائی کا جن بے قابو ،انتظامیہ ناکام

قلعہ دیدار سنگھ:مہنگائی کا جن بے قابو ،انتظامیہ ناکام

قلعہ دیدار سنگھ (سٹی رپورٹر )عید قرباں کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی کاجن بوتل سے باہر نکل آیا،گراں فروشوں نے اشیا خور ونوش کے من مانے ریٹ مقرر کرد ئیے۔۔۔

انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ۔تفصیل کے مطابق عید قرباں میں چند دن باقی ہیں، گراں فروشوں نے اشیا خور ونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرلیا ہے ،خاص طور پر خشک اور سبز مصالحہ جات پیاز ٹماٹر لہسن ادرک سبز مرچ اور روزمرہ استعمال کی اشیا کے من مانے ریٹ مقرر کرلیے ہیں۔ شہریوں عبدالقیوم،رانا عامر، رانا نسیم، محمد ساجد ودیگر کاکہناتھاکہ قلعہ دیدار سنگھ میں اشیا خور ونوش کی قیمتیں پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہیں اور گراں فروشوں نے مزید خود ساختہ مہنگائی کرکے غرباء سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے ، عام حالات میں مہنگائی سے اخراجات کی پورے کرنا مشکل ہے عید سے قبل مہنگائی نے انہیں مزید پریشان کردیا ہے ، انہوں نے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں