ڈسکہ:چکن کی قیمت میں 46روپے اضافہ ،انڈے بھی مہنگے

ڈسکہ:چکن کی قیمت میں 46روپے اضافہ ،انڈے بھی مہنگے

ڈسکہ(نامہ نگار)عید قربان قریب آتے ہی سبز مصا لحہ جا ت پیاز، آلو، ادرک، لہسن سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر نے لگیں، چکن کی قیمت میں 46روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سبزی مارکیٹ کے اعداد وشمار کے مطابق پیاز کا سرکاری نرخ 125 روپے کلو تک پہنچ گیا، مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 55 روپے فی کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ آلو کا سرکاری نرخ 75 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 100 روپے تک بیچا جا رہا ہے ، لہسن کا سرکاری نرخ 350 جبکہ مارکیٹ میں 500 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ، ادرک کا سرکاری نرخ 675 جبکہ مارکیٹ میں قیمت ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ۔علاوہ ازیں بند گوبھی 50اور پھول گوبھی 150 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ، لیموں کا سرکاری نرخ 400 جبکہ مارکیٹ میں 600 روپے کلو بیچا جارہا ہے اسی طرح برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 484 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے ، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 322 روپے جبکہ پرچون ریٹ 334روپے فی کلو جاری کر دیا گیا۔فارمی انڈے 2روپے فی درجن مہنگے ہو نے کے بعد 239 روپے فی درجن مقرر کر د ئیے گئے ۔ انڈوں کی پیٹی 7050 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں