تتلے عالی:زائد وزن پر مال بردار گاڑیوں کیخلاف کاررو ائی

تتلے عالی:زائد وزن پر مال بردار  گاڑیوں کیخلاف کاررو ائی

تتلے عالی(نامہ نگار )پولیس نے شیڈول سے زائد وزن لوڈ کرنے پر 3 گاڑیاں قبضہ میں لے کر ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تتلے عالی پولیس نے گزشتہ روزمحل شریف کے قریب ٹرک نمبر ایل او کے 5240جس میں مکئی لوڈ کی ہوئی تھی جس نے شیدول27میٹرک ٹن کے بجائے 63میٹرک ٹن وزن لوڈ کیا ہوا تھا قابو کر لیا،ڈرائیور شریف سکنہ اوکاڑہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،شیخوپورہ روڈ پر ڈمپر نمبر ایل ایکس ایل 2056 کو روک کر چیک کیا جس میں مقررہ شیدول سے 104فیصد زائد وزن لوڈ کیا تھااس کو بھی قابو کرکے اس کے ڈرائیور افضل سکنہ شیخو پورہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ڈمپر نمبر ایف ایس 4285 میں 128فیصد زائد مٹی لوڈ کرنے پر گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور ذیشان سکنہ شیخوپورہ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں