جامعہ گجرات کے زیر اہتمام مختلف امتحانوں کے شیڈول کا اعلان

جامعہ گجرات کے زیر اہتمام مختلف  امتحانوں کے شیڈول کا اعلان

گجرات (نامہ نگار )جامعہ گجرات کے زیر اہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام آرٹس،سائنس وکامرس اور بی اے ،بی ایس سی و بی کام کے پارٹ فرسٹ و سیکنڈکے سالانہ امتحانات2024 کا آغاز 25جون بروز منگل سے ہو گا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق سالانہ امتحانات کے انعقاد کیلئے امتحانی سنٹروں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے ۔ پارٹ فرسٹ و سیکنڈ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر وپرائیویٹ امیدوار وں کوڈیٹ شیٹ و رول نمبر سلپس ان کے متعلقہ کالجوں اور رہائشی پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں