چاول ، دالوں اور دیگر اشیا خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر

چاول ، دالوں اور دیگر اشیا خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے اشیا خور ونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کے زیرصدارت ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی گوجرانوالہ و وزیرآباد میں پرانی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے نئی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ضلع گوجرانوالہ و وزیرآباد میں ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل چھپی ہوئی قیمت کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا 200 روپے ، چاول باسمتی سپر پرانا 250 روپے ، دال چنا (موٹی) 290روپے ، باریک لوکل 260روپے ، دال مسور موٹی/ کرمسن 275 روپے ، دال ماش دھلی 600 روپے ، دال ماش چھلکا 540روپے ، دال مونگ کوری(غیر پالشڈ) 290 روپے ، سیاہ چنا (موٹا/ بٹل ) 280 روپے ، سفید چنے (5-6mm) 270روپے ، بیسن 270 روپے ، چینی نرخ نامہ بمطابق وفاقی گورنمنٹ، روٹی (100)گرام 14روپے ، چھوٹا گوشت 1600، گوشت بڑا 800، دودھ فی لیٹر 170 روپے ، دہی 180 روپے جبکہ گوشت برائیلر، انڈے ، سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، تاجر برادری اس سلسلہ میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے تعاون کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں