سیالکوٹ:5ٹیوب ویل بند ، شہری پانی کو ترس گئے

سیالکوٹ:5ٹیوب ویل بند ، شہری پانی کو ترس گئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پانچ ٹیوب ویل چالو نہ ہونے پر علاقہ مکین پانی کی بوند کو ترس گئے ۔

شدید گرمی کے باعث چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے گیپگو کو ان ٹیوب ویلوں کے بلوں کا چیک جاری کردیا ہے تاہم چیک ملنے کے باوجود گیپگو نے چاہ ترخانہ، اسلامیہ کالج روڈ، ببیبیاں پاک دامن، محمد پورہ میں صبح سے ٹیوب ویل بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔ شہریوں نے متعدد بار گیپگو دفاتر کے چکر لگائے لیکن گیپگو آفیسر ز کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ اہل علاقہ نے چیف ایگزیکٹیو گیپگو، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں