کامونکے :چوری کی وار داتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی وار داتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ پاک ٹاؤن ڈیرہ گجراں کے غلام رسول کی حویلی سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر لے گئے ۔

درگاہ پور کے عاشق گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔کھرک کے خالد کی حویلی سے دو بچھڑے ،احمد عباس کی حویلی سے 5بکرے ،محلہ حیدری کے عمران کی حویلی سے بکری،پاک ٹاؤن کے نبیل کی حویلی سے 2بکرے چوری ہوگئے ۔ٹبہ محمد نگر کے امیر حمزہ کی موٹر سائیکل نجی بینک کے باہر سے چور لے گئے ۔رسولنگر کے اسلم کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلی گئی۔تھانہ روڈ کے عطاالمصطفیٰ کی موٹر سائیکل بھی نامعلوم چوروں نے گھر کے باہر سے چُرا لی۔پاک ٹاؤن کے یاسر صادق کی موٹر سائیکل سبزی منڈی کے قریب فاسٹ فوڈ پوائنٹ کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے ۔ موضع مہلووالہ، محلہ دمدمہ کے زمینداروں شفیق اور سجاد کے کھیتوں سے بجلی کی موٹریں چوری ہوگئیں۔تیل پورہ کے اعجاز کی حویلی سے دو بھینسیں چوری کرلی گئیں۔عظیم کالونی کی شمع شہزاد ی کے گھر سے 40ہزارروپے اور طلائی زیورات چوری ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں