موٹر وے پولیس کا خود ساختہ مویشی منڈیو ں کیخلاف آ پریشن

موٹر وے پولیس کا خود ساختہ مویشی منڈیو ں کیخلاف آ پریشن

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )منظور شدہ اور مخصوص مویشی منڈیوں کے علاوہ نیشنل ہائی وے کے اطراف قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے خلاف موٹروے پولیس کا آپریشن۔۔

 ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی غیر قانونی اور خود ساختہ مویشی منڈیاں ختم کروا دیں۔موٹر وے پولیس نے اعلیٰ افسر وں کے احکامات پر اعوان چوک سے نواب چوک تک نیشنل ہائی وے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ، ڈی ایس پی عارف احمد خاں کی نگرانی میں عالم چوک ،نواب چوک ،اعوان چوک کھیالی بائی پاس سمیت جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف آپریشن کیا گیا جس میں ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی غیر قانونی مویشی منڈیوں اور تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ ڈی ایس پی عارف احمد خاں کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے کے دونوں اطراف غیر قانونی مویشی منڈیاں ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں لہذا ایسے تمام بیوپاریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کے وہ قربانی کے جانور گورنمنٹ کی تقویض کردہ مویشی منڈی میں ہی جا کر فروخت کریں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں