تتلے عالی :ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل ، موبائل فون چھین لئے

تتلے عالی :ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل ، موبائل فون چھین لئے

تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں رقم ،موٹر سائیکل ،موبائل فون وقیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔نواحی گاؤں منگوکی ورکاں کے عصمت اﷲ کو نہر کے قریب دو ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل نمبر۔۔۔

اے یو ٹی2736 اور 300روپے نقدی چھین لی،نوشہرہ ورکاں کے میاں محمداسحق کو ماڑی خورد کے قریب بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے روک کر موبائل فون، 1300روپے چھین لئے ، قلعہ نوہد سنگھ کے نوید کو نہر پل پر دو ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل نمبر اے ایم یو8202 چھین لی،تتلے عالی کے علاقہ کوٹلی منسو کے قریب بغیر نمبر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے مٹو بھائیکے کے عبدالستار اور اس کے بیٹے علی رضا کو روک کر اسلحہ کے زور پر20ہزار روپے ،موبائل فون اور شناختی کارڈ وغیرہ چھین لئے ۔تتلے عالی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں