آ نکھوں کا عطیہ صدقہ جاریہ ، آئی بینک بننا چاہیے :ڈاکٹر عرفان

آ نکھوں کا عطیہ صدقہ جاریہ ، آئی بینک بننا چاہیے :ڈاکٹر عرفان

گوجرانوالہ‘ (سٹی رپورٹر)ماہر امراض چشم ڈاکٹر عرفان قیوم ملک نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی آنکھوں کا عطیہ کریں تو دنیا سے جانے کے بعد بھی آپکی عطیہ کی ہو ئی آنکھیں دنیا کو دیکھ سکیں گی اوریہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔۔۔

ہمیں سری لنکا، امریکہ و دیگر ممالک سے کارنیا ڈھونڈنے پڑتے ہیں ہمیں ایک آئی بینک کی ضرورت ہے جہاں صرف آئی کارنیا کے عطیات جمع ہوں ہمارے ہاں اگر لوگ عطیات کا آغاز کر دیں تو بے شمارلوگ جو بینائی سے مرحوم ہیں مفت علاج کے ذریعے ٹرانسپلانٹ سے دنیاکی رنگینیوں کو دیکھ سکیں گے سوچیں کہ اگر ذریعہ آپ ہوں تو اﷲ کی خوشنودی بھی حاصل ہو گی اورنیکیوں کا خزانہ بھی ملے گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے کارنیا ٹرانسپلا نٹ کے 100 آپریشن مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر اقبال حسین ڈوگر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشاد گورائیہ،ڈاکٹر نیئر عمران کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز اور ٹرانسپلانٹ کے بعد کارنیا کے ذریعے بینائی حاصل کرنے والے مریض اورلواحقین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں