عید قریب آتے ہی اشیا خورونوش ، سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

عید قریب آتے ہی اشیا خورونوش ، سبزیوں ، پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الاضحی قریب آتے ہی اشیا خورونوش ،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ہو گیا ،ضلعی انتظامیہ نے رواں ماہ22 ہزار سے زائد چھاپہ مار کارروائیوں کا دعویٰ کیا۔۔۔

 لیکن اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان برقرار ہے ،عید الاضحی سے قبل ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی نے گوجرانوالہ اور گردونواح میں62اقسام کی سبزیوں اور47اقسام کے پھلوں اور 22اقسام کی اشیا وخورونوش کے سرکاری نرخ نامے ایک بار پھر جاری کرد ئیے ، پرچون اور ہول سیل ریٹ کی فہرستیں جاری کردیں لیکن اوپن مارکیٹ ،سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس پھل ،سبزیوں اور اشیاء خورونوش کی فروخت جاری ہے مختلف سبزیوں ،پھلوں کے اول ،دوئم ،سوئم ریٹ مقرر کرکے ریٹ لسٹیں جاری کردیں، مارکیٹ کمیٹی کے عملہ نے دکانوں اور ریڑھی بانوں میں پھلوں ،سبزیوں کی ریٹ لسٹیں فراہم کی ہیں ، سرکاری ریٹس کے برعکس چاول ،آٹا، گھی، دالیں، مصالحوں ،سبزیوں اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوچکا جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رسمی کارروائی میں مصروف ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں