گجرات:انجمن بہبود مریضاں کے وفد کی ایم ایس عزیز بھٹی ہسپتال سے ملاقات

گجرات:انجمن بہبود مریضاں  کے وفد کی ایم ایس عزیز  بھٹی ہسپتال سے ملاقات

گجرات (نامہ نگار )انجمن بہبود مریضاں کے جنرل سیکرٹری جاوید بٹ، سرپرست خادم حسین سلیمی، نائب صدر سید شوکت وسیم نے ایم ایس عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان سے۔

 ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ایم ایس ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے کہا کہ ہسپتال میں میڈیسن اور ٹیسٹ کے سلسلے میں حکومت پنجاب نے وافر میڈیسن مہیا کی ہوئی ہیں جو مریضوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتال میں بھی OPD رومز اور واٹر میں ترقیاتی کام مکمل ہو جائے گا لیکن مریضوں کی انتظار گاہوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ وہاں سائے کی ضرورت ہے اور گرمی کی وجہ سے واٹر کولروں کی ضرورت ہے ۔انجمن بہبودی مریضاں اس پر ہمارے ساتھ تعاون کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں