طبی عملہ فرائض ایمانداری سے ادا کرے :ڈپٹی کمشنر

طبی عملہ فرائض ایمانداری سے ادا کرے :ڈپٹی کمشنر

وزیر آ باد ،گوجرانوالہ(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر )عام آدمی کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلٰی مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات اور حکومت پنجاب کے گُڈ گورننس انیشی ایٹو کا حصہ ہے۔۔۔

 طبی عملہ فرائض ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کرے ، سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے شہریوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں اور انہیں درکار علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور بنیادی مرکز صحت گکھڑ کے دورہ کے موقع پر کیا۔دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر معیذ منصور سمیت دیگر ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر دورہ کے موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ کیا اور طبی عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری کو چیک کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں