عید سے قبل جیل میں پیاروں سے ملاقات ،جذباتی مناظر

عید سے قبل جیل میں پیاروں سے ملاقات ،جذباتی مناظر

گوجرانوالہ ( سٹاف رپورٹر )عید الاضحی سے قبل سنٹرل جیل میں بند ملزموں سے پیاروں کی ملاقات ،جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔ ملاقاتیوں نے جیل میں بند اپنوں کیلئے عید کے کپڑوں سمیت دیگر سامان جمع کرایا ۔

عید الاضحی کی چھٹیوں سے قبل کام کے آخری تین روز سنٹرل جیل میں بند ملزموں سے انکے پیاروں کی ملاقات کا سلسلہ جاری رہا ، ملاقات کرنے والوں میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ عید اپنوں کے سنگ منانے کے لئے ضمانت نہ ملنے کے دکھ میں جالیوں کے پیچھے ملزم آنسو بہاتے رہے جبکہ دوسری جانب سے انہیں دلاسا دیا گیا ۔ بڑی تعداد میں ملاقاتیوں نے اپنے پیاروں کے لئے عید کے کپڑے اور دیگر سامان جیل میں جمع کرایا ۔ جیل حکام کے مطابق تلاشی کے بعد سامان ملزموں کو پہنچا دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں