شہر کی خوبصورتی کیلئے 7 مقامات پر مانو منٹس کا افتتاح

شہر کی خوبصورتی کیلئے 7 مقامات پر مانو منٹس کا افتتاح

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے پی ایچ اے نے گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی بار 7 مانومنٹس کا افتتاح کر دیا ۔

گلشن اقبال پارک کے داخلی راستہ پر بنائے گئے خوبصورت چینک کپ فاؤنٹین، فوڈ پوائنٹ کے سامنے بنائے گئے فاؤنٹین، نگار چوک میں موجود آبشار کی از سر نو تزئین و آرائش اور چندا قلعہ چوک میں بنائے گئے گلدان مانومنٹس، کلاک ٹاور ، ڈائنوسار اور فاؤنٹین کا افتتاح کیا گیا ۔سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی خرم دستگیر، شاہد عثمان ابراہیم ایم این اے ،حاجی نواز چوہان ایم پی اے اور کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر طارق قریشی اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عباس جوتہ نے افتتاح کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل نے اب شہریوں کو گوجرانوالہ مکمل طور بدلا ہوا نظر آئے گا۔ چندا قلعہ چوک چونکہ شہر کا سب سے بڑا داخلی راستہ ہے ، یہاں گرین بیلٹس پر لاکھوں کی تعداد میں پھولوں کی پنیری منتقل کی جارہی ہے ، آنیوالے دنوں میں یہاں پھول ہی پھول نظر آئیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن کے داخلی راستہ پر بھی خوبصورت آبشار تعمیر کی جائے گی ،گلشن اقبال پارک میں ماڈل فوڈ پوائنٹ گرین کیفے کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں