گوجرانوالہ ، گجرات ڈویژن میں صفائی ،7728 اہلکار تعینات

گوجرانوالہ ، گجرات ڈویژن میں صفائی ،7728 اہلکار تعینات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے تحت عید الاضحی کے موقع پرصفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کی۔۔۔

 آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگانے کے سلسلہ میں مثالی اورتمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں اور دونوں ڈویژنوں میں کم وبیش 7ہزار728افسر ،ملازمین اور سینٹری ورکر فرائض سرانجام دینے کیلئے فیلڈمیں موجود رہیں گے جبکہ سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے ذریعے گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں 2لاکھ53ہزار سے زائدبائیوڈی گریڈیبل بیگ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں تاکہ شہری قربانی کے بعد آلائشوں کو ان بیگوں میں رکھ کر عملہ صفائی کے حوالے کریں اور مقررہ پوائنٹس تک پہنچائیں۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز، سالڈویسٹ مینجمنٹ اور دیگر میونسپل اداروں کے افسروں کے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ڈویژنوں میں بنائے گئے 794پرائمری کولیکشن سنٹرز اور 118ویسٹ ڈسپوزل سائٹس کے ذریعے گلی محلوں، سڑکوں اور کھلی جگہوں سے آلائشوں کی فوری تلفی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں