ٹرانسپوٹرز عید پر مقررہ کرایہ وصول کریں:غلام مصطفی

 ٹرانسپوٹرز عید پر مقررہ کرایہ وصول کریں:غلام مصطفی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اورڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی غلام مصطفی انصاری کی ۔۔۔

سربراہی میں عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے کرایوں کی اوور چارجنگ اور اوورلوڈنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز حضرات نے شرکت کی ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے کہا کہ ٹرانسپوٹرز عید الاضحی کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ کرایوں کی وصولی کو یقینی بنائیں نیز ہر بس و ویگن اڈے پر کرایہ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ روٹ پرمنٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی گاڑی چلنے نہیں دی جائیگی۔اڈوں پر صفائی ستھرائی اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہئیں۔ تاکہ شہری صرف ستھرے ماحول میں سفر کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں