ڈسکہ:وار داتوں میں شہری رقم ، زیورات سے محروم

ڈسکہ:وار داتوں میں شہری رقم ، زیورات سے محروم

ڈسکہ(نامہ نگار )سرکل ڈسکہ میں واردتوں میں ڈاکو و چوروں نے شہریوں کو رقم ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،موٹر سائیکلوں ،و دیگر سامان سے محروم کردیا۔

 کینال ویو پارک میں خبیر پختونخوا سے آئے بکروں کے بیوپاری سید پاجا ،شبیر اور وزیر زادا اپنے بکروں کو چرا رہے تھے کہ کار میں سفید کپڑوں میں 4نامعلوم آئے اور تلاشی دینے کو کہا دوران تلاشی وزیر داد کے پاس رقم دیکھ کر ملزموں نے اسلحہ سے مارنے کی دھمکیاں دیکر اس سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ،ارسلا ن علی اپنی کزن اور سالی کے ہمراہ گجرات جارہا تھا کہ سٹیڈیم روڈ پر موٹر سائیکل سوارمسلح شخص نے اسلحہ کے زور پر 5ہزاررو پے ،کارڈ ،شناختی کارڈ ،چارجر ضروری کاغذات چھین لئے ،موضع ڈلیکے میں محمد بلال معہ ندیم ،شکیل اپنے باغ سے گھاس کاٹ رہا تھا کہ 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 70 ہزار رو پے ،تین موبائل فونز، رکشہ لے گئے ۔اسامہ افتخار نندی پور سے گھڑتل آرہا تھا کہ ٹاپ اور 20ہزار رو پے چھین لئے گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں