اے سی آمنہ تارڑ کا ہلال احمر تھیلسیما سنٹر کا دورہ ،کھانا تقسیم کیا

اے سی آمنہ تارڑ کا ہلال احمر تھیلسیما سنٹر کا دورہ ،کھانا تقسیم کیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا آمنہ تارڑنے ہلال احمر تھیلسیما سنٹر کا دورہ کیا سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

 اور تھیلسیما کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور ان میں کھانا تقسیم کیا اس موقع پر انچارج ہلال احمر تھیلسیما سنٹر جی ایم مرزا ،ڈاکٹر شاہد اقبال، شیخ محمد اشرف، حاجی اختر ،میاں زاہد ، شیخ آصف ، ارشد پراچہ، مستنصر رضا ، عبدالحمید اور دیگر ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران موجودہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آمنہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خون کا عطیہ صدقہ جاریہ ہے جس کا اجراس دنیا میں اورروز محشر اﷲ تعالی خود اپنے بندے کو عطا کرے گاانہوں نے کہا کہ تھیلسیما جیسے موذی مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر کسی کو بر وقت تشخیصی عمل سے گزرنا ہو گا اس موقع پر انہوں نے ہلال احمر تھیلسیما سنٹر میں موجود بچوں کو خون لگائے جانے کے عمل کا جائزہ لیا اوربچوں میں کھانا بھی تقسیم کیا انہوں نے ہلال احمر تھیلسیما سنٹر میں بلڈ بنک ، لیبارٹری، اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور بہترین اقدامات پر سنٹر انتظامیہ اور تاجر برادری کے نمائندگان کی اس کاوش کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں