وزیرآباد:گیس ری فلنگ کے دوران آ تشزدگی ،مالک جھلس گیا

 وزیرآباد:گیس ری فلنگ کے دوران آ تشزدگی ،مالک جھلس گیا

وزیرآباد(نامہ نگار)گیس ری فلنگ شاپ پر آگ بھڑک اٹھی، جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ،ابتدائی طبی امداد کے بعد برن سینٹر کھاریاں منتقل کر دیا گیا ، ریسیکیو 1122کے اہلکاروں نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

وزیرآباد کے علاقہ اسلام آباد موڑ پر گیس شاپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ بھڑکنے سے د کان کا مالک ناظم بٹ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد جھلسنے والے ناظم بٹ کو برن سینٹر کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سامنے نہ آ سکی دکان کی بالائی منزل پر دوکان دار کی فیملی رہائش پذیر تھی جنہوں نے آگ لگنے کے بعد بمشکل جانیں بچائیں ۔یاد رہے شہر بھر کے گنجان آباد علاقوں میں درجن کے قریب گیس ری فلنگ شاپس ہیں آئے روز آگ لگنے کے واقعات اور انتظامیہ کی غفلت پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے شہریوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/ وزیرآباد سے بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں