منڈیکی گورائیہ:دودھ 30روپے ،دہی 50روپے مہنگا

منڈیکی گورائیہ:دودھ 30روپے ،دہی 50روپے مہنگا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں د کانداروں نے دودھ 30روپے اور دہی 50روپے مہنگا کردیا ۔

،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار اداکرنے لگ پڑی، علاقہ بھرمیں دودھ کا سرکاری ریٹ 170روپے فی کلو اور دہی 180روپے فی کلو مقرر ہے مگر دودھ ا ور دہی فروخت کرنیوالے دوکانداروں نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے دودھ اور دہی کے ریٹ میں 30روپے سے 50روپے اضافہ کردیاہے دودھ اور دہی فروخت کرنیوالے دوکاندار دودھ 170روپے کی بجائے 200روپے فی کلو اور دہی 180روپے کی بجائے 220روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں، انتظامیہ کو سب کچھ علم میں ہونے کے باوجود اس نے اپنی آنکھیں بندکرلی ہیں اور خاموش تماشائی کاکردار اد ا کررہی ہے دوکاندار انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ، رابطہ کرنے پرانتظامیہ نے بتایاکہ ہمارے علم میں بھی آیاہے کہ دودھ او ر دہی مہنگی مل رہی ہے ،د کانداروں کیخلاف کارروائی شروع کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں