کیلاسکے میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا، گٹر ابل پڑے

کیلاسکے میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو گیا، گٹر ابل پڑے

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )کیلاسکے میں سیوریج سسٹم ناکارہ، گٹر ابل پڑے ۔ سڑک جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی۔

،گاڑیاں تباہ، روڈحادثات معمول بن گئے ، مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ روڈ عرصہ سولہ سال قبل تعمیر کی گئی تھی جس کی اب حالت قابل رحم ہوچکی ہے سڑک کی ابتری سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے اس اکلوتی سڑک پر روزانہ ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں۔کیلاسکے میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے گٹر ابل پڑے ہیں سڑک پر گندہ پانی تالاب کی منظر کشی کرنے لگا ہے سڑک سے محلقہ گلیاں نالیاں پانی سے بھر چکی ہیں علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ میں پندرہ سال سے ن لیگی عوامی نمائندے حلقہ میں صرف ووٹ لینے کی خاطر آتے ہیں منتخب ہونے کے بعد حلقہ کی حالت زار پر توجہ دینا ضروری نہیں سمجھتے ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ دوسرے علاقے کے لوگ اس علاقے میں رشتے داریاں کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔دریں اثنا کلاسکے گورنمنٹ ہا ئی سکول کے سامنے سڑک گندے پانی سے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگی ہے ۔لوگ گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی گرانٹ سے سیوریج اور سڑک کی تعمیر کو یقینی بنایاجائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں