لاکھوں پاکستانی انصاف کے منتظرہیں:ثمیرہ ،قیصرہ الٰہی

 لاکھوں پاکستانی انصاف کے منتظرہیں:ثمیرہ ،قیصرہ الٰہی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )سپریم کورٹ میں گزشتہ روزالیکشن ٹریبونلز کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کافیصلہ معطل کرنے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لارجربینچ بنانے کیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کوبھجوا دیا۔۔۔

 اس موقع پر ثمیرہ الٰہی،قیصرہ الٰہی کاکہناتھاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بھاری تعداد میں خواتین نے جنرل الیکشن میں جبرکاسامناکرکے الیکشن لڑا، ان کواسمبلی سے باہررکھاگیا، لاکھوں پاکستانی انصاف کے منتظرہیں، ہمارے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالاگیا قوم کی رائے کومسترد کیاگیا ،ہم اپنے لیے نہیں بلکہ ان کے لئے انصاف لینے آئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کے فارم45کے مطابق جیتے ہوئے درجنوں امیدوار وں نے سپریم کورٹ کے سامنے اپنی جیت کاحلف دے دیااورمخالفین کوچیلنج کیاکہ اگروہ حلف دینا چاہیں تو دیں، انشا اﷲ اپنے حلقے کے لوگوں کامینڈیٹ ہرصورت واپس لیکررہیں گے ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خواتین ہم سب ملکر بانی پی ٹی آئی کے چوری شدہ مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے صف آرا ہیں، جیت انصاف کی ہی ہوگی عوام کے حقیقی نمائندے ہی عوام کے فیصلے کریں گے ، انشا اﷲ حق کی لڑائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں