خواجہ آصف سیالکوٹ کو مثالی ضلع بنائیں گے :محمد فیاض

 خواجہ آصف سیالکوٹ کو مثالی ضلع بنائیں گے :محمد فیاض

لاہور(سٹاف رپورٹر)سیالکوٹ ضلع میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع ہوں گے ۔

سیالکوٹ پسرور روڑ جولائی میں مکمل ہو جائے گی ۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سیالکوٹ کے شہریوں کے لئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کر رہے ہیں جس میں سیالکوٹ رنگ روڈ، سیالکوٹ جیل ، ڈسٹرکٹ کچہری سمیت تمام دفاتر کی شہر سے باہر منتقلی شامل ہے ، انشاللہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں ضلع سیالکوٹ میں تاریخی ترقیاتی کام شروع ہو نگے ،ان خیالات کا اظہار رانا محمد فیاض ایم پی اے حلقہ پی پی 49 نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں مزید کہا کہ پسرور قلعہ کالر والہ روڈ اے ڈی پی میں شامل کر لیا گیا ہے ،انشاللہ جلد اس پر کام شروع ہو جائے گا، سیالکوٹ پسرور روڈکے فنڈز جاری ہو گئے ہیں انشاللہ جولائی میں یہ روڈپسرور تک کارپٹ ہو جائے گا اور لوگوں کا سفر منٹوں میں ہو گا۔پسرور شہر میں پنجاب حکومت نے سپورٹس کمپلیکس اور جمنازیم کی منظوری دے دی ہے جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو متعدد گیمز کھیلنے کے لیے ملے گی، انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں ضلع سیالکوٹ مثالی ضلع بنے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں