سیالکوٹ:گرانفروشوں کیخلاف کار روائی، رواں ماہ 62لاکھ جرمانہ

سیالکوٹ:گرانفروشوں کیخلاف کار روائی، رواں ماہ 62لاکھ جرمانہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، رواں ماہ ابتک 1246ناجائز منافع خوروں پر 62لاکھ93500روپے جرمانہ عائد، 14ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔۔۔

 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کو مزید مؤثر بنائیں اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیا جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی سید اسد رضا کاظمی،اے سی سیالکوٹ انعم بابر، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ چاروں تحصیلوں میں یکم جون سے 21جون تک پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 21906انسپکشنز کیں اس دوران مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے ، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی گئی جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں میں 84دکانوں ، کاروباری مراکز کو سیل بھی کیا گیا،پرائس مجسٹریٹس نے دوران کاروائی 147 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا جن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے انکے خلاف پولیس نے قانون کے مطابق فوجداری کارروائی کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں