وزیرآباد :داتا شاہ نور ولی سرکار کے دربار کی بلڈنگ کا افتتاح

وزیرآباد :داتا شاہ نور ولی سرکار  کے دربار کی بلڈنگ کا افتتاح

وزیرآباد(نا مہ نگار)محافظ وزیرآباد حضرت داتا شاہ نور ولی سرکار دربار کی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا، تقریب میں سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،سابق کونسلر عمران رسول بٹ،خادم دربار باوا علی اصغر،منظور حسین پھول نے فیتہ کاٹا۔۔۔

اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بابو شعیب ادریس اور عمران رسول بٹ کا کہنا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کی جنگ میں جب بھارت کی جانب سے وزیرآباد میں گولہ باری کی گئی تو اس وقت داتا شاہ نور ولی سرکار ؒنے اپنے محافظ وزیرآباد کا حق ادا کرتے ہوئے انڈین آرمی کی طرف سے جو بھی گولہ نیچے گرتا اسے چلنے نہ دیتے بلکے گولہ گرتے ہی ٹھنڈا ہو جاتا اس بات کی تصدیق اس وقت کے بزرگ بھی کر چکے ہیں دربار کی بلڈنگ جو خستہ حالی کا شکار ہو چکی تھی اس کی بلڈنگ کو گرا کر نئے سرے سے بنانے افتتاح کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں