حافظ آباد:لوڈشیڈنگ،بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

حافظ آباد:لوڈشیڈنگ،بلوں کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو علی پورروڈ سے شروع ہوکر ونیکے چوک پراختتام پذیر ہوئی ۔

ریلی کی قیادت جماعت کے ضلعی امیر ملک شوکت علی پھلروان ، ممبر صوبائی شوریٰ امان اﷲچٹھہ اورپروفیسر محمد ایوب طاہر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر بجلی کے بم گرانے کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام حکمرانوں کو کوس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ روز بروزبڑھ رہا ہے ، جس سے لوگوں کے لئے رات کے وقت آرام کرنا بھی محال ہوگیا ہے اور رہی سہی کسر بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ نے نکال دی ہے ۔حکومت نے بجلی کے جو ٹیرف مقررکئے ہیں انکی دنیا بھر میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی ۔چنانچہ حکومت کو چاہئے کہ غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے کا سلسلہ فوری ختم کرے اور عوام کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے بھی نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں