گجرات:کڈنی سنٹر میں روزانہ 111 مریضوں کے ڈائیلسز

گجرات:کڈنی سنٹر میں روزانہ 111 مریضوں کے ڈائیلسز

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے دوران کے کڈنی سنٹر میں 2836، جبکہ ماہ مئی کے دوران 3007 مریضوں کے ڈائیلسز کئے گئے۔۔

 مجموعی طور پر کڈنی سینٹر میں 168312 ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں، روزانہ اوسطاً 111 سے زائد ڈائیلسز کئے جارہے ہیں، کڈنی سینٹر مستحق مریضوں کے لیے جدید سہولت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی سینٹر بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدر کڈنی سنٹر گجرات میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ کہ کڈنی سنٹر گجرات میں ماہ اپریل میں 2کروڑ 10 لاکھ، 88 ہزار ،705 روپے کی آمدن ہوئی جس میں زکوٰۃ کی مد میں ایک کروڑ، 43لاکھ،9ہزار ، 550 روپے اکٹھے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں