صاحبزادہ حامد رضا سے انصاف یوتھ ونگ وزیر آ باد کے عہدیداروں کی ملاقات

صاحبزادہ حامد رضا سے انصاف یوتھ ونگ  وزیر آ باد کے عہدیداروں کی ملاقات

وزیرآباد(نامہ نگار)انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے صدر شہروز عباس چیمہ کی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ شاویز چیمہ کے ہمراہ سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ نوجوانوں سے ہم سب اور بانی پی ٹی آئی کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں یہی نوجوان ملک کے مستقبل کو سنواریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ دے کر عوام کے ساتھ ناانصافی کی ہے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ٹیکسز لگا د ئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں