خواجہ آصف ہار چکے ، میں جیت چکی ہوں :ریحانہ امتیاز ڈار

 خواجہ آصف ہار چکے ، میں جیت چکی ہوں :ریحانہ امتیاز ڈار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ خواجہ آصف ہار چکا میں جیت چکی ہوں کرسی آنی جانی چیز ہے بندے کو اپنی عزت پیاری ہونی چاہیے۔۔۔

ان شا اﷲ حق اور سچ کی فتح ہو گی ،میرے حلقے کے الیکشن میں پورے پاکستان کی نظریں تھیں شہر سیالکوٹ میں خواجہ آصف کو بری طرح شکست دی ، پورا سیالکوٹ کا پینل بھاری اکثریت سے جیتا ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ میں فارم 45 کے مطابق تمام حقیقی ایم این ایز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہر سیالکوٹ کے عوام نے این اے 71 میں ریحانہ امتیاز ڈار کو بھاری اکثریت سے ایم این اے منتخب کیا لیکن آ پ فارم 47لیکر پارلیمنٹ میں قرآن پاک کا حلف اٹھا کر بیٹھے ہیں اگر خواجہ آصف جیتا ہے تو لائے فارم 45، اصل فارم 45 تو میرے پاس ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوں کھڑی رہوں گی اور اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے تک کیلئے تیار ہوں۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے مزید کہا کہ ہمیں ڈرا ئیں مت نہ ہم ڈرنے والے ہیں ہم نے خوف کے بت توڑ دئیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں