دیوار سے قرآنی آیت ختم کرکے پارک میں رکھ دی گئی

 دیوار سے قرآنی آیت ختم کرکے پارک میں رکھ دی گئی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) پی ایچ اے کی مبینہ غفلت کے باعث گورنمنٹ اقبال ہائی سکول کے سامنے جی ٹی روڈ پر 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی دیوار سے قرآنی آیت ختم کرکے ماڈل ٹاؤن پارک میں رکھ دی ۔

جس سے بے حرمتی کرنے پر جماعت اسلامی،عام لوگ پارٹی اور وکلاء سراپا احتجاج، 2013 میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صائمہ علی نے گورنمنٹ اقبال ہائی سکول کے سامنے جی ٹی روڈ پر ایک دیوار بنا کر اس کے اوپر فائبر سے قرآنی آیت لکھوائی تھیں جس پر تقریباً 20 لاکھ روپے لاگت آئی تھی لیکن اب بد قسمتی سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے دیوار سے قرآنی آیت ختم کرکے وہاں آبشار بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جبکہ قرآنی آیت کو ماڈل ٹاؤن پارک میں رکھ دیا گیا ہے جہاں قرآنی آیت کی بے حرمتی کی گئی ہے ، پی ایچ اے کی اس ناپاک حرکت سے جماعت اسلامی،وکلا تنظیموں اور عام لوگ پارٹی نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، جماعت اسلامی کے فرقان عزیز بٹ،عام لوگ پارٹی کے چیئرمین نسیم صادق اور شاہد مالک و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایچ اے نے غلط اقدام اٹھایا ہے جس کا وہ ہر گز استحقاق نہیں رکھتے لہذا اس معاملے میں وہ بھر پور احتجاج کریں گے دوسری جانب وکلا کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کارروائی کے لئے درخواست دیدی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں