احمد چٹھہ سے انصاف یوتھ ونگ کے وفد کی ملاقات

 احمد چٹھہ سے انصاف یوتھ ونگ کے وفد کی ملاقات

وزیرآباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رہنما تحریک انصاف محمد احمد چٹھہ سے انصاف یوتھ ونگ حلقہ پی پی 35 وزیرآباد کے صدر اعظم الیاس مہر کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔

، قومی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔وفد میں سینئر نائب صدر راول بٹ ،اوورسیز رہنما مہر فاروق ،عرفان گجر، چودھری عازب مہر شامل تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رہنما تحریک انصاف محمد احمد چٹھہ نے کہا کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن جلد ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ حکومت الیکشن میں دھاندلی کر کے فارم 47 پر بنی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم ہیں اور ان کی توقعات نوجوانوں سے وابسطہ ہیں کیونکہ نوجوان ہی ملک کا مستقبل ہیں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام رہنماوں اور کارکنان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے ، اس موقع پر مہر اعظم الیاس نے کہا کہ پوری قوم خصوصاً نوجوان اپنے قائد بانی پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جبر اور ظلم کی سیاہ رات ڈھلنے کو ہے اور بانی تحریک انصاف ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں