جامکے چٹھہ:نہر لوئر چناب پر صدی پرانا ہیڈ چھناواں پل خستہ حال

جامکے چٹھہ:نہر لوئر چناب پر صدی پرانا ہیڈ چھناواں پل خستہ حال

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )نہر لوئر چناب پر واقع صدی پرانا ہیڈ چھناواں پل جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب سکتا ہے۔

 ، اس پرانے پل میں بڑے بڑے کھڈے پڑ چکے ہیں ،بارشی پانی ان گڑھوں میں کھڑا ہونے سے مسافروں کو شدید دشواری،پل کے گرنے کاخوف، جبکہ پل پر محکمہ ہائی وے کارسمی بورڈ آویزاں ہے جس پر رسمی طور پرلکھا ہے کہ یہ پل خطرناک ہے ،ٹریفک متبادل راستہ اپنائیں مگر اس کے باوجود اس پرانے پل سے ہیوی ٹریفک سمیت مسافر ٹرانسپورٹ بلا خوف وخطر گزر رہی ہے جو کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ، علاوہ ازیں ہیڈ چھناواں پل کے دونوں اطراف ایک ہزار فٹ مغرب اور ایک ہزار فٹ مشرق رسولنگر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گہرے گڑھے پڑنے سے گاڑیاں الٹنے سے اب تک 4 مسافر ہلاک ہو چکے ہیں تاحال نہ ہی اوور ہیڈ برج چھناواں اور نہ ہی پل کے اطراف سڑک کی تعمیر ممکن ہو سکی ہے ،اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اوور ہیڈ برج چھناواں کی تعمیر کر ائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں