اسلام آباد میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹربنے گا

  اسلام آباد میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹربنے گا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد میں بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر بنانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

 اس حوالے سے گزشتہ روز ڈائریکٹر بورڈ آف انویسٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات کی اور بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر سے متعلقہ تمام اداروں کو بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ آن لائن پورٹل کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، تمام متعلقہ اداروں کو آن لائن پورٹل کے حوالے سے بھی مطلع کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا تھا کہ کاروبار و سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، کاروباری حضرات کے لیے متعلقہ لائسنسنگ کا نظام آسان بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں