سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ

سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے ون ونڈو آپریشن ہفتہ کو کھلا رہا اور آ ج اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے شہری آج رات 9 بجے تک سی ڈی اے کے واجبات ون ونڈو پر جمع کرا سکیں گے ۔ ہفتے کو چیئر مین سی ڈی اے نے ون ونڈو آپریشن کا دورہ کیا ، بعد ازاں اس حوالے سے اجلاس بھی منعقد کیا گیاجس میں چیئر مین نے نیلامی میں خریدی گئی پراپرٹیز کی واجب الادا قسطیں جمع نہ کرانے پر الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا، انہوں نے کہا کہ 30 جون 2024 تک قسطیں جمع نہ کرانے والوں کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں