محلہ انصاریاں، پٹھاناں کا واحد مین بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار

محلہ انصاریاں، پٹھاناں کا واحد  مین بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار

راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 3راہوالی کے محلہ انصاریاں،محلہ پٹھاناں کا واحد مین بازار ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ کھڈے پڑنے سے جہاں ٹریفک روانی میں مشکلات آتی ہیں۔۔۔

وہاں بارشوں کا پانی کئی کئی روز جمع رہنے سے جوہڑ بنے رہتے ہیں جہاں مکھیاں اور مچھر ڈیرے جمائے رکھتے ہیں جس سے ڈینگی کے علاوہ دیگر خطرناک بیماریاں پھیلنے کے خدشات پیدا ہورہے ہیں، موسم برسات شروع ہوچکا جس سے مزید بارشیں ہونے سے راہوالی کا یہ واحد مین بازار مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر راہگیروں اور گاڑیوں ہر آنے جانے والے شہریوں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے ۔شہریوں نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمارہ عمار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں