حافظ آباد:بجلی کے بلوں ، مہنگائی کیخلاف تاجروں کا احتجا ج

حافظ آباد:بجلی کے بلوں ، مہنگائی کیخلاف تاجروں کا احتجا ج

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف فوارہ چوک تا پریس کلب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔۔۔

جس کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد، حافظ امانت علی، حاجی شیخ محمد رفیق، ملک یاسر نور اور حافظ سرفراز احمدخواجہ قیصر انور وائیں نے کی جبکہ تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔اس موقع پر شرکا نے بڑھتی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف سخت نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ کو بند کرے ورنہ تاجر برادری مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں