قوم ظلم کرنیوالے چہروں کو نہیں بھولے گی :ریحانہ ڈار

قوم ظلم کرنیوالے چہروں کو نہیں بھولے گی :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ330 دن سے پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر کو ناحق پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔۔۔

فارم 47 کی پیداوار حکومت نے لاقانونیت فسطائیت کی ہر حد عبور کر دی ،سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں، انصاف کا دوہرا معیار تحریک انصاف کے ساتھ روا رکھا جارہا، یہ ظلم و زیادتی تاریخ میں لکھی جارہی ہے ، یہ دن تو گزر جائیں گے لیکن قوم ظلم و ستم کرنے والے مکروہ چہروں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہاؤس میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی عہدیداروں کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عثمان ڈار، ضلعی صدر مہر خرم ،اسامہ خان جنرل سیکرٹری، سینئر نائب صدر، نعمان میو و دیگر بھی موجود تھے ۔ ریحانہ امتیاز ڈارنے کہا کہ سابق وزیراعظم اکیلا 25 کروڑ لوگوں کی جنگ لڑرہا ہے اور قوم بھی کپتان سے محبت سے باز نہیں آرہی، آخر کار شکست جبر کو ہوگی،بانی پی ٹی آ ئی کو قید رکھنے سے عوام کے دلوں میں محبت ختم ہوگی اور نہ ہی حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں