تمام جلوسوں ، مجالس کو فول پروف سکیورٹی دینگے :آ ر پی او

تمام جلوسوں ، مجالس کو فول پروف سکیورٹی دینگے :آ ر پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے سٹی پولیس آفیسر رانا ایا زسلیم کے ہمراہ امام بارگاہ گلستان معرفت کے روٹس کا وزٹ کیا ۔

آر پی او نے امام بارگارہ گلستان معرفت کے روٹ کے دوران منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی، کسی کو قانون شکن افعال کی ہرگز اجازت نہیں، پولیس کے افسر اور جوان الرٹ رہتے ہوئے محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے شر پسند عناصر پر کڑی نظر ہوگی۔ اس موقع پر سکیورٹی افسروں نے آر پی او کو سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی جس پرآر پی او نے اطمینان کا اظہار کیا۔مزید برآں آر پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد اور جلوس ہائے کے دوران قانون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پرنصب واک تھرو گیٹس کے ذریعے شرکا کی مکمل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، جلوس روٹس میں بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے اور تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں