سیالکوٹ:شہریو ں کی حفاظت کیلئے فلڈ ریلیف کیمپ قائم

سیالکوٹ:شہریو ں کی حفاظت کیلئے فلڈ ریلیف کیمپ قائم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کی زیر قیادت سیالکوٹ کی تمام تحصیلوں کے چھوٹے بڑے نالہ جات بشمول نالہ ایک،نالہ ڈیک، نالہ پلکھو، سیالکوٹ شہر کا وسطی نالہ نالہ بھیڈ۔۔۔

 نالہ پرانی سبز منڈی، نالہ نیل واں،نالہ اگوکی، نالہ پسرور،نالہ بڈیانہ سیم، نالہ سمبڑیال، نالہ ڈسکہ سبزی منڈی و دیگر چھوٹے نالہ جات کی صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، مون سون کے دوران اربن فلڈنگ کی صورت میں شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کر د ئیے گئے ہیں، یہ تفصیل چیف آفیسر ضلع کونسل الفت شہزاد نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین کو بریفنگ کے دوران کیا۔ چیف آفیسر ضلع کونسل نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، اے ڈی سی ریونیو چودھری محمد اقبال سنگھیڑا پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اربن فلڈ کے متوقع خطرات کے پیش نظر سیالکوٹ بھر کے نالوں کی صفائی مہم کے دوران سیالکوٹ پسرور ڈسکہ سمبڑیال تحصیلوں میں صفائی کے عمل کو خود چیک کیا ۔ چیف آفیسر ضلع کونسل نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے عین مطابق مون سون بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر 22 فلڈ ریلیف کیمپس معہ ٹرینڈ عملہ ضروری سامان برسات سے قبل ضلع سیالکوٹ کے مختلف حصوں میں قائم کر دئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں