آئی جی کی زیر صدارت محرم میں امن، چائنیز کی سکیو رٹی بارے اجلاس

 آئی جی کی زیر صدارت محرم میں امن، چائنیز کی سکیو رٹی بارے اجلاس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت محرم الحرام میں جلوسوں اور مجالس کو سکیورٹی فراہم کرنے اور چائنیز شہریوں کی حفاظت کے لئے اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا جن میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 آئی جی نے کہا کہ تمام پولیس افسران محرم الحرام میں بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ڈیوٹی مکمل تندہی سے ادا کریں، تمام افسران محرام الحرام کے لئے موثر سکیورٹی و ٹریفک پلان مرتب کریں، جلوسوں اور مجالس میں گاڑی و موٹر سائیکل پارکنگ کے موثر انتظامات کریں۔ آئی جی اسلام آباد نے چائنیز شہریوں کی حفاظت کے لئے قائم سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو چائنیز شہریوں کو فراہم کردہ سکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے اور اس کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں