2لاکھ روپے، موٹر سائیکل، 6 موبائل فون چھین لیے گئے

  2لاکھ روپے، موٹر سائیکل، 6 موبائل فون چھین لیے گئے

راولپنڈی(خبرنگار)مختلف علاقوں سے تین گاڑیاں، 13 موٹرسائیکل، 150 توڑے چاول اور رقم چوری کرلی گئی جبکہ لاکھوں روپے، ایک موٹر سائیکل، پرس، موبائل فونز چھین لئے گئے۔

تھانہ سول لائن کی حدود میں عتیق الرحمن،واہ کینٹ میں خالد محمود اور گوجرخان میں غفران نذیر کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔ نیو ٹاؤن پولیس کو محمد اعظم نے بتایا کہ دوستوں کے ساتھ گھر جار ہا تھا کہ 3 نامعلوم مسلح افراد نے تین موبائل فون، پرس، 30 ہزار روپے اورموٹرسائیکل چھین لیا۔ رتہ امرال پولیس کو مراد زادہ نے بتایا کہ دونوجوان لڑکوں نے مجھے اسلحہ کی نوک پر روک کر 70ہزار روپے، موبائل فون، پرس چھین لیا، اسی دوران ایک شخص یاسر علی جو پیدل آرہا تھا سے 87ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ۔بنی پولیس کو عبداللہ نے بتایاکہ دو نامعلوم مسلح افراد نے مجھ سے موبائل فون اور دس ہزار روپے چھین لیے۔ رتہ امرال پولیس کو شیخ فیاض نے بتایا کہ گودام سے 150 توڑے چاو ل چوری ہو گئے ۔واہ کینٹ پولیس کو واجد اللہ نے بتایا کہ گھر سے 15 ہزار روپے، 23 لاکھ کا سونا چوری ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں