علی پورچٹھہ جنرل بس سٹینڈ بنیادی سہولتوں سے محروم

علی پورچٹھہ جنرل بس سٹینڈ بنیادی سہولتوں سے محروم

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )میونسپل جنرل بس سٹینڈ گوناں گوں مسائل کا شکار ہے ۔چھتیں انتہائی مخدوش، پانی ،بجلی، واش روم، ویٹنگ روم جیسی سہولیات سے عاری۔ کمشنر گوجرانوالہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کا میونسپل جنرل بس اسٹینڈ عدم توجگی سے آسیب زدہ بن چکا ہے ۔ خود رو جڑی بوٹیوں سے جنگل کا سماں پیش کر رہا ہے ، ماضی قریب میں گاڑیوں کے کھڑا کرنے کیلئے لوہے کی چھت تھی جو گرِ گئی،بعدازاں مبینہ طور پر غائب ہو چکی ہے ۔ مسافروں کے بیٹھنے کیلئے کیوئی جگہ موجود نہ ہے ،مسافر سخت گرمی اور دھوپ میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔گندگی اور کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔پینے کے ٹھنڈے پانی اور واش روم کی سہولت دستیاب نہیں ہے ۔ علی پور چٹھہ سے گوجرانوالہ، لاہور، قلعہ دیدار سنگھ، راولپنڈی، گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد، حافظ آباد،فیصل آباد، حاصل پور اور دیگر شہروں کیلئے گاڑیاں روانہ ہوتی ہیں۔ خستہ حال برآمدہ رات کے وقت نشئیوں کا مسکن بن جاتا ہے ۔ شہریوں نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ پر زور دیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر جنرل میونسپل سٹینڈ کی حالت زار کا نوٹس لے کر بہتری کے احکامات جاری کیے جا ئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں