گجرات میں کٹھالہ انڈر پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گجرات میں کٹھالہ انڈر پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات کا اکلوتا کٹھالہ انڈر پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بارش کی صورت میں پانی بھرجاتا ہے اور ٹریفک کا گزرنا کئی روز تک بند رہتا ہے ، دیواریں دونوں طرف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔۔۔

 سڑک میں گڑھے پڑ چکے ہیں، تھوڑی سی بارش کی صورت میں کئی کئی دن پانی میں ڈوبا رہتا ہے ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈیزائن فیلیئر کی بدولت کٹھالہ انڈر پاس ایک ناکام منصوبہ ثابت ہوا ہے تعمیرکے کچھ عرصہ بعد انڈر پاس کی دس فیصد دیوار گر گئی تھی جس کی بدولت اس وقت کے ایکسین نے ٹھیکیدار کی سکیورٹی ضبط کر لی تھی جس پر تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے پریس کانفرنس کرکے میڈیاکو بھی بتایاتھا کہ دس فیصد گرنے کے بعد ڈیزائن فیلیئر کی وجہ سے یہ مکمل طور پر گر جائے گی پانی کا اخراج کرنے والی موٹریں اس سے پانی نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی مذکورہ انڈس پاس کے ساتھ حال ہی میں مویشی منڈی بھی بنا دی گئی ہے جس سے آئے روز حادثات رونما ہونا عام ہو چکے ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کٹھالہ انڈر پاس کو مرمت کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں