سیوریج صفائی ،شادمان کے رہائشی ا خراجات کریں :سی او

سیوریج صفائی ،شادمان کے رہائشی ا خراجات کریں :سی او

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر) شادمان کالونی اور سیوریج کی صفائی کیلئے کارپوریشن کے چیف آفیسر ملک ابرار احمد سے جاوید بٹ صدرمرکزی انجمن تاجران ، چودھری ریاض احمد، عظمت فاروق، علی ارشد بٹ ایڈووکیٹ، سید ریاض احمد شاہ نے ملاقات کی ۔

جاوید بٹ نے کہا کہ شادمان کالونی کے سیوریج سسٹم کو بارشوں سے پہلے مکمل صاف کر دیا جائے جس سے شادمان کالونی میں پانی کی نکا سی بہتر ہو گی۔ اس کے علاوہ شادمان کالونی میں جگہ جگہ کوڑا پڑا ہوا ہے اس کو اٹھانے کا بندوبست کیا جائے ۔ شادمان کالونی میں پینے کے صاف پانی کا ٹیوب ویل کافی عرصے سے مکمل ہو چکا ہے ، اس کو کارپوریشن اپنی زیرنگرانی چلائے ورنہ خراب ہونے کے چانس ہیں۔ چیف آفیسر ملک ابرار احمد نے کہا بھرپور تعاون کرنے کو تیار ہوں لیکن آپ لوگوں کو بھی کچھ فیصلے کرنے پڑیں گے جس سے مالی مشکلات کم ہو سکیں۔ صاف پانی کا ٹیوب ویل چلانے کیلئے کارپوریشن کو مزید لاکھوں کے اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے ۔ دو ملازمین کی بھی ضرورت ہو گی آپ کا جتنا بھی کوڑا مختلف جگہوں پر پڑا ہے اٹھایا جائے گا لیکن گزارش ہے کہ شادمان کالونی کے سیوریج کے اخراجات اپنے ذمے لیں ، ایک ہفتہ میں کام مکمل ہو جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں