سیالکوٹ :بلوں سے ناجائز ٹیکسز فوری ختم کر نے کا مطالبہ

سیالکوٹ :بلوں سے ناجائز ٹیکسز فوری ختم کر نے کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بجلی بلوں میں ٹیکسز کی مد میں ہوشربا اضافہ، بجلی کے بل دیکھ کر غریب صارفین کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے ۔

 اصل بل سے زائد ٹیکسز کی رقم دیکھ کر صارفین کی حکومت پر کڑی تنقید ،دانش خان، عامر عباس بٹ، نیامت علی، محمد وحید، وارث علی، عبدالرحمن، پاسکل، یعقوب، بشیر، ندیم غوری ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی ہوشربا مہنگائی پر اخراجات پورے نہیں ہورہے اب تو غریب کے لئے بچوں کو بھی پالنا مشکل ہوگیا ہے ۔ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باوجود بلوں میں ہزاروں روپے ٹیکسز کی مد میں ڈال کر حکومت نے غریب عوام کو خود کشی پر مجبور کردیا ہے ۔ غریب صارفین نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے بلوں سے ناجائز ٹیکسز فوری ختم کروانے کی اپیل کی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں