راہوالی:ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے میڈیکل سٹور لوٹ لیا

راہوالی:ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے میڈیکل سٹور لوٹ لیا

راہوالی(نمائندہ دنیا ) ڈکیتی کی وارداتیں ،دن دیہاڑے میڈیکل سٹور پر ڈکیتی ،تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکاندار سے 25ہزار روپے نقدی اور۔۔۔

 30ہزار کا سامان چھین کر فرار ہو گئے محلہ شریف فارم کا اسد نعیم اپنے دکان جدہ میڈیکل سٹور پر دن تین بجے کے قریب موجود تھا کہ اچانک تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو اند داخل ہوئے داخل ہوتے ہی اسلحہ تان لیا اور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر نقدی 25ہزار روپے اور 30ہزار روپے مالیتی سامان چھین کر جی ٹی روڈ کی جانب فرار ہو گئے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا جبکہ تلونڈی کھجوروالی کا نوازش چیمہ دن دو بجے راہوالی سے واپس گھر جارہا تھا کہ راستے میں تین کس ڈاکوؤں نے روک لیا اور نقدی چار ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا فرار ہو گئے ،نوسربازوں نے بیوپاری کی جیب سے 55ہزار روپے نکال لیے اور رفوچکر ہو گئے شاہین آباد کا محمد شبیربیوپاری منڈی مویشیاں راہوالی میں جانور خرید نے آیا جانور پسند نہ آنے پر واپس گھر جانے کے لیے رکشہ میں سوار ہوا تو گورنمنٹ گرلزکالج کے قریب سے ایک عینک پہنے سوار آکر رکشہ میں بیٹھ گیا جب ایک ساتھی موٹر سائیکل پر ساتھ ساتھ آرہا تھا جو بار بار پانی پھینک رہا تھا اور رکشہ کی اوٹ میں ہوکر چھپ جاتا اسی دوران ساتھ بیٹھے آدمی نے جیب سے 55ہزار روپے نکال لیے اور کہنے لگا کہ نیچے اتر دیکھتے ہیں پانی کہاں سے آرہا ہے اور ساتھی کی موٹر سائیکل پر سوار ہو رفوچکر ہو گیا، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں