لاری اڈا ڈسکہ کے پل پر نشیئوں اور گداگروں کے ڈیرے

لاری اڈا ڈسکہ کے پل پر نشیئوں اور گداگروں کے ڈیرے

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )لاری اڈا ڈسکہ میں شہریوں کیلئے سڑک کراس کرنے کیلئے بنے پل پر نشیئوں اور گداگروں نے ڈیرے ڈال لیے ۔۔۔

 شام ہوتے ہی چادر بچھاکر سونا معمول بنالیا ،لاری اڈا ڈسکہ میں ٹریفک کی روانی زیادہ ہونے پر شہریوں کو سڑک کراس کرنے میں مشکلات کاسامنا کرناپڑتاتھا اور کئی حادثات بھی رونما ہوچکے تھے ٹریفک کی روانی او ر حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاری اڈا ڈسکہ میں شہریوں کیلئے سڑک کراس کرنے کیلئے لوہے کا پل بنایاگیاتاکہ شہری اس پل پرسے دوسری طرف آسانی سے جا سکیں مگر اس لوہے کے پل پر شام ہوتے ہی نشیوں اور گداگر ڈیرے ڈال لیتے ہیں جو اپنی اپنی چادریں بچھا کر وہاں پر سوجاتے ہیں اور پل پر گزرنے کیلئے کوئی جگہ تک نہیں بچتی شہری پل کے بغیر ہی سڑک کراس کرنے پرمجبور ہیں اور بعض دفعہ تو لاری اڈا ڈسکہ میں گھنٹوں ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے شہریوں کوبھی سڑک کراس کرنے کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ لوہے کے پل پر قبضہ جمائے نشئیوں اور گداگروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں