حافظ آباد:بارات کو لوٹنے والے ڈاکو مقابلے کے بعد گرفتار

حافظ آباد:بارات کو لوٹنے والے ڈاکو مقابلے کے بعد گرفتار

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا ) حافظ آباد میں کلیانوالہ کے قریب بارات کو لوٹنے والے ڈاکوؤں کو پولیس نے ایک گھنٹہ کے مقابلے کے بعد گرفتارکرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق کلیانوالہ کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران وہاں پر ایک بارات بھی آپہنچی جس پر ڈاکوؤں نے باراتیوں سے بھی لوٹ مار کی۔ اسی اثناء میں پولیس تھانہ صدر نے اطلاع ملتے ہی علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کردیا تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی اور ایک گھنٹہ کے مقابلے کے بعد پولیس نے 3ڈاکوؤں کو گرفتارکرکے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ۔تاحال ڈاکوؤں کے ناموں کو تفتیش کی غرض سے صیغہ راز میں رکھا جارہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں