ڈی سی کی زیر صدارت کامونکے میں نکاسی آب بارے اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت کامونکے میں نکاسی آب بارے اجلاس

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ طارق قریشی کی زیر صدارت کامونکے کے نکاسی آب کے مسائل کے حل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل گجر۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر کامونکی خرم مختار بھنگو، نیشنل ہائی ویز، محکمہ ڈرینج کے افسر اور مقامی صحافی موجود تھے ۔ اجلاس میں مون سون بارشوں سے قبل سیوریج لائنوں کی صفائی، مرمت و بحالی اور تھانہ صدر سے ملحقہ رائس ملز کے مقام پر قومی شاہراہ جی ٹی روڈ کے نیچے سے ڈرین نالے کو لنک کرنے کے حوالے سے جاری سکیم کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ڈی سی گوجرانوالہ نے اسسٹنٹ کمشنر کامونکے ، محکمہ ڈرینج اور نیشنل ہائی ویز حکام کو مل کر این ایچ اے حکام سے معاملہ اٹھانے اور تعمیراتی کاموں کی اجازت لینے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ مون سون بارشوں سے قبل اس کی تکمیل ضروری ہے ۔ ریلوے لائن کے دونوں جانب آبادیوں اور شہری املاک کے تحفظ کے لئے سکیم کا مکمل ہونا عوامی مفاد میں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں